• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قرض پر نفع لینا دینا

استفتاء

مارکیٹ میں کورا کپڑانقدخریدنے پر پچاس روپے گز ملتاہے۔ اور اگر ایک ماہ کے ادھار پرلیں تو باون روپے گز ملتاہے۔ میں ایک آدمی سے مثلاً ایک لاکھ روپے ادھار لے کر مارکیٹ سے  پینتالیس روپے گزکپڑخریدتا ہوں اس کپڑےکو میں اڑتالیس روپے گز شمارکرکے اپنے کاروبار میں داخل کرتاہوں اور اس کو  دومال بعد اس کی اصل رقم مع نفع واپس دے دیتاہوں ۔ کیا ایسا کرناجائز ہے؟

ایک آدمی مجھے پانچ لاکھ روپے میں ایک مشین بازار سے خریدکردیتاہے یا میں ایک آدمی سے  پانچ  لاکھ ادھار لے کر ایک مشین خریدتاہوں اور اس سے طےکرتاہوں کہ میں آپ کو دو یا تین سال بعد چھ لاکھ روپے اداکروں گا۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

میں ایک آدمی سے دولاکھ روپے ادھار لےکر مکان خریدتاہوں اوراس سے یہ طے کرتاہوں  کہ میں آپ کو اقساط میں ڈھائی لاکھ روپے تین سال میں اداکروں گا۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ حوالہ جات کے ساتھ ایک  واضح جواب تحریر فرمائیں تاکہ تمام ابہام دور ہوجائیں۔نیز سود کے متعلق کچھ مثلالیں بھی تحریر فرمائیں۔

الجواب

مذکورہ بالا تمام صورتیں ناجائز اور سود کی ہیں۔

وفی الأشباه: كل قرض جر نفعاًحرام  (شامی: 413ج7) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved