• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

انعامی پیکٹ

استفتاء

گذشتہ دن ایک آدمی میرے پاس آیا۔ اس نے پانچ پیکٹ اٹھائے  ہوئے تھے۔ ہر ایک  میں ایک نیا سوٹ تھا۔ اس نے کہا ہم فلاں کمپنی سے آئے ہیں، ہر پیکٹ 350 روپے کا ہے۔ اور جو پیکٹ آپ کھولیں، اس میں کوئی نہ کوئی انعام ہوگا۔ اگر انعام نہ نکلا تو سوٹ مفت لے لیں۔ اس بندہ نے ایسی چال بازی سے یہ باتیں کہیں کہ سوچنے سمجھے بغیر میں نے ایک پیکٹ خریدلیا اور اس میں 35 ، 40 روپے والی ایک گھڑی نکلی۔سوٹ تو جو ب ناکارہ تھا۔ اس کےجانے کے بعد مجھے افسوس ہوا۔ محسوس ہوا یہ جوا ہی نہ ہو؟ سوٹ اور گھڑی  ماتحت عملے کو دے دی۔ آیا کہ واقعی یہ جوئے کی قسم تھی اور اب اس کا کفارہ تجویز فرمائیں؟

الجواب

یہ بیع فاسد ہے  اور جوئے کی ظاہری صورت بھی ہے کہ اگر انعام نہ نکلا تو پورا پیکٹ مفت ملے گا۔ لہذا توبہ استغفار کریں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved