• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

1۔لپ اسٹک،مہندی،آئی لائنزوغیرہ سے وضو کا حکم 2۔عورتوں کے بال کاٹنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

.آج کل کی مہندیوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ایک مہندی ہوتی ہے جس کو لگانےسے اس کی پوری ایک layer  (تہہ) اترتی ہے اور ایک مہندی ہے جسکو لگانے کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے اسکی کوئی layer  (تہہ) نہیں لیکن جب اسکو زور زور سے رگڑکر اتاریں تو اسکا بورا بورا سا اترتا ہے یعنی چھلکے کی طرح پوری layer (تہہ) نہیں اترتی ۔اس مہندی کے بارے میں کیا حکم ہے یعنی اگر یہ مہندی لگی ہو تو کیا وضوء وغیرہ ہوجاتا ہے یا نہیں؟

  1. 2. lipsticks کے بارے میں کیا حکم ہے؟کونسی company(کمپنی) کی خریدنی چاہیے اور اسکو لگانے کے بعد وضوء ہوتا ہے یا نہیں؟

Pencil.3والا Eye_liner اور آنکھوں پر جو Eye_shades لگائے جاتے ہیں انکے بعد وضوء ہو جاتا ہے یا نہیں؟

4.عورت کے بالوں کی Cutting (کٹنگ) کے بارے میں کیا حکم ہے؟ایک Cutting (کٹنگ)ہے Fashion (فیشن ) کے طور پر ایک Cutting (کٹنگ)ہے میاں صاحب کے لیے ۔اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟اورایک Cutting (کٹنگ)ہے اگر نیچے سے بال خراب ہورہے ہیں تو اس وجہ سے اس صورت میں  کتنی حد تک بال کاٹنے جائز ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہم نے اپنے دار الافتاء میں نیل پالش ،عام لپ اسٹک ،واٹر پروف لپ اسٹک اور واٹر پروف Eye_liner  کے بارے میں تجربہ کیاکہ کیایہ اشیاء پانی کے سرایت کرنے سے مانع ہیں یا نہیں ۔چنانچہ ہم نے نیل پالش ،عام لپ اسٹک ،واٹر پروف لپ اسٹک اور واٹر پروف Eye_liner کو ٹشو پیپر پر لگاکر انہیں خشک ہونے دیاپھر  اوپر سے پانی ڈالاتاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ان میں سے کس میں پانی دوسری جانب سرایت کرتا ہے  اور کس میں پانی دوسری جانب سرایت نہیں کرتا؟

تجربہ سے یہ معلوم ہوا کہ نیل پالش میں پانی دوسری جانب پانی سرایت نہیں کرتا خواہ کتنی ہی دیر اس پانی  کواس پرچھوڑاجائے ۔ جبکہ واٹر پروف لپ اسٹک پر پانی ڈالنے سے پانی ایک آدھ منٹ میں دوسری جانب سرایت کر جاتا ہے عام لپ اسٹک میں پانی فورا سرایت کر جاتا ہے ۔اور واٹر پروف Eye_liner تو مائع (Liquid) ہوتا ہے اور وہ خود ٹشو کے

دوسری جانب سرایت کرجاتا ہےجس کی وجہ سے پانی بدرجہ اولی دوسری طرف سرایت کر جاتا ہے۔

مندرجہ بالا تفصیل کے مطابق سوالات کے جواب ملاحظہ ہوں:

.1ہاتھوں پر مہندی لگی ہو تو وضوء ہوجاتا ہے کیونکہ ہمارے تجربےکےمطابق مذکورہ مہندی کی تہہ پانی کے ہاتھ تک پہنچنے سے رکاوٹ نہیں ہوتی۔(مہندی کاتجربہ پہلے کرچکے ہیں)

.2 ہمارے تجربے کے مطابق   عام   لپ اسٹک اور واٹر پروف   لپ اسٹک پانی کے جسم تک پہنچنے سے رکاوٹ نہیں ہوتی۔لہذا اس کو لگا کر وضوء ہوجاتا ہے۔ اس کو واٹر پروف لپ اسٹک   (Waterproof lipstic )  محض اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ اس کو لگا کر پانی بہانے سے اس کا رنگ نہیں اترتا۔البتہ واٹر پروف لپ اسٹک میں پانی ذرا دیر سے سرایت کرتاہے اس لیے وضوء کرتے ہوئے اتناپانی ڈالاجائے کہ پانی کے کھال تک پہنچنے کی تسلی ہوجائے۔

.3 Waterproof Eye_shades   اور   عام Eye_shades     پانی کے جسم تک پہنچنے سے رکاوٹ نہیں ہوتےلہذا ان کو لگا کر وضوء ہو جاتا ہے۔اسی طرحPencilوالے Eye_liner لگا کر بھی وضوء ہو جاتا ہے کیونکہ Pencil   والے Eye_liner لگانے سے جسم پر کوئی تہہ نہیں بنتی اورنہ ہی یہ پانی کےجسم تک پہنچنے سے رکاوٹ ہوتے ہیں۔

.4فیشن کے طور پر یا شوہر کے کہنے سے بالوں کا کاٹنا جائز نہیں ۔البتہ اگر نیچے سے بال خراب ہو رہے ہوں توانہیں بڑھانے کی غرض سے ایک آدھا پورا کاٹنے کی گنجائش ہے۔

الدر المختار 1/154 میں ہے:

( ولا يمنع ) الطهارة ( ونيم ) أي خرء ذباب وبرغوث لم يصل الماء تحته(وحناء ) ولو جرمه به يفتى.

حاشیۃ ابن عابدین میں ہے:

قوله ( به يفتى ) صرح به في المنية عن الذخيرة في مسألة الحناء والطين والدرن معللا بالضرورة  قال في شرحها ولأن الماء ينفذه لتخلله وعدم لزوجته وصلابته والمعتبر في جميع ذلك نفوذ الماء ووصوله إلى البدن.

عالمگیری 175/9میں ہے:

ولو حلقت المرأة رأسها فإن فعلت لوجع أصابها لا بأس به وإن فعلت ذلك تشبها بالرجل فهو مكروه.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved