• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نماز میں حدیث لاتسبوالدیک الخ پڑھنے کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر نماز میں کوئی شخص قرآن مجید کی قرأت کے علاوہ کوئی حدیث کی تلاوت کرلے بھول کر تو نماز ہوجائے گی۔مثلا:

لاتسبوا الديک فانه يوقظ لصلوة

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نماز میں مذکورہ حدیث کی قرأت کرنے سے نماز نہ ہو گی،کیونکہ مذکورہ حدیث کسی دعا یا ذکر وغیرہ پر مشتمل نہیں بلکہ کلام الناس میں سے ہے۔

في الشامية:2/226

وان الصلاة يمنع فيها من غير القراة والذکر قطعا

چنانچہ فتاوی محمودیہ(6/636)میں ہے:

سوال:کسی شخص نے تفسیر کے ساتھ قرأت پڑھی ہے نماز میں آیا اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟

جواب:تفسیرقرآن نہیں غیر قرآن کو قرآن کےساتھ نماز میں پڑھنا مفسد صلوۃ ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved