• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اپنی زکوۃ وصدقہ کی رقم دینے سے پہلے استعمال کرسکتے ہیں

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

میرے پاس زکوة،صدقے کی رقم ہے، میں نے اس میں سے کچھ رقم نکالی ہے اپنے استعمال کے لئے، بعد میں ایک دو دن تک پیسے واپس رکھ لئے۔ کیایہ طریقہ ٹھیک ہے؟ اگر ٹھیک نہیں تو جو ہو گیا ہے اس کے لیے کیا کروں؟ نیز زکوة اور صدقے کی رقم اپنی ہے کسی اور کی نہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اپنے صدقہ و زکوة کی رقم نکال کر الگ رکھ دینے سے وہ زکوةياصدقہ نہیں بنتی، لہذا ضرورت کے وقت اس میں سےکچھ رقم استعمال کے لئے لے لینا اور پھر واپس رکھ دینا دونوں باتیں درست ہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved