- فتوی نمبر: 16-76
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حج میں قربانی کی شرعی حیثیت اورحج میں قربانی کےساتھ ساتھ کیا اپنے آبائی وطن پاکستان(گھر) میں بھی قربانی کرناضروری ہو گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حج میں جوقربانی کی جاتی ہے وہ دم شکر کےطور پر کی جاتی ہے جو حج تمتع یا حج قران کرنے والے پر واجب ہے اورحج افراد کرنے والے پر سنت ہے، خواہ حج کرنے والاحج کےدنوں میں مقیم ہو یا مسافر ،اسی طرح صاحب نصاب ہویا نہ ہو، اس کااس قربانی میں کچھ دخل نہیں ،بشرطیکہ قربانی کاجانور لینے کی استطاعت ہوجبکہ اپنےوطن میں جو قربانی کی جاتی ہے اس کاتعلق مقیم ہونے سے اورصاحب نصاب ہونے سے ہے،لہذا جو حاجی قربانی کےدنوں میں مقیم ہواورصاحب نصاب بھی ہو اس کے ذمے حج کی قربانی کے ساتھ ساتھ گھروالی قربانی بھی ضروری ہوگی
© Copyright 2024, All Rights Reserved