• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایڈوانس لیے ہوئے جی پی فنڈ پر منافع

استفتاء

جی پی فنڈ پر منافع جائز ہے علماء کرام کے نزدیک مگر ایک مسئلہ اس ضمن میں یہ پوچھنا ہے کہ جی پی فنڈ ایڈوانس نکلوا لیا جاتا ہے یعنی جی پی فنڈ میں سے 80 فیصد رقم ادھار حاصل کر لی جاتی ہے۔ جو بعد میں اقساط کی شکل میں واپس جمع کروادی جاتی ہے۔ اور اس میں ہم مجبور ہوتےہیں یعنی ہر حالت میں واپس جمع کرانا ہوتی ہے۔ اس صورت میں اس پر منافع لینا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ قرض کی واپسی اختیاری نہیں ہوتی بلکہ وہ ہر صورت میں کرنی پڑتی ہے اس لیے آپ کی رقم کا دوبارہ جی پی فنڈ میں جانا اختیاری نہیں ہوگا۔ بلکہ وہ بدستور جبری رہے گا۔ اس لیے اس پر حکومت جو کچھ منافع دے گی وہ حکومت کی جانب سے ہدیہ ہے اور  ملازم اس کو ہدیہ سمجھ کر لے سکتا ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved