• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سودی علوم حاصل کرنا

استفتاء

1۔ آجکل Commerce سے متعلق علوم کا پڑھنا ( جس میں سارا سودی نظام پڑھایا جاتا ہے۔)

2۔ اور یہ علوم پڑھانا۔

3۔ ان مضامین کو پڑھ کر ملازمت یا تو بینک میں ملتی ہے یا کسی کمپنی میں جہاں ان کے نظام کو سنبھالنا پڑتا ہے جو اکثر سودی اور دوسرے فاسد بنیادوں پر قائم ہوتا ہے یا کسی تعلیمی ادارے میں ان کو پڑھانا پڑتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تحصیل علم کا حکم اس کی تحصیل کی نیت پر موقوف ہے اگر اس نیت سے پڑھے یا پڑھائے کہ دوسرے کو سود کی حرمت اور اس کی خرابیوں سے مطلع اور حق کو پھیلائے تو جواز ہے اور اگر یہ نیت ہو کہ سودی کام کرے گا تو ناجائز ہے، پڑھتے ہوئے اگر کچھ نیت نہ تھی تو اب تصحیح نیت کر سکتا ہے اگر سود کی تلویث کے بغیر کوئی متعلقہ ملازمت نہ ملے تو کوئی اور کام اختیار کر لے اگرچہ آمدنی قدرے تھوڑی ہو۔ ” الأمور بمقاصدها "فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved