• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

میزان بینک میں سرمایہ کاری

استفتاء

پچھلے دنوں آپ سے اسلامی بینک المیزان میں سرمایہ کاری کے متعلق پوچھا تھا تو آپ نے وہاں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دی۔ لیکن اسی اثنا میں میں نے دارالافتاء جامعہ دار العلوم کو خط لکھا تھا تاکہ دونوں طرف سےجواب مل جائے تو آپ نے اجازت نہیں دی لیکن کراچی دار العلوم نے مجھے سرمایہ کاری کی اجازت دےدی۔ تو میں اس دن سے پریشانی میں مبتلا ہوں کہ ہمارے دونوں مدرسے ایک آپ کا یعنی لاہور والا اور دوسرا کراچی والا دونوں ماشاء اللہ اچھی درس گائیں ہیں دونوں کے مسئلے مختلف ہیں مفتی صاحب آپ بتائیں میں میزان اسلامی بینک میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھا لیکن آپ کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے اور ان کی اجازت ہونے کی وجہ سے پریشان ہوگیا۔ اب کیا کروں؟ کس کے مسئلے پر عمل کروں ضرور میری پریشانی حل کریں اللہ آپ کی عمر دراز کرے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہمیں اس اختلاف سے خود بھی پریشانی ہے اس سلسلہ میں ہم آپ کو اسلامی بینکاری کی چند غلطیوں والا پملٹ بھیج رہےہیں۔ آپ خود اس کو پڑھ لیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved