- فتوی نمبر: 2-81
- تاریخ: 29 جولائی 2008
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
عرض خدمت ہے کہ میں حال ہی میں PTCL کی ملازمت سے ریٹائر ہواہوں۔میزان بینک نے مختلف ڈپازٹ پراڈکٹس جاری کی ہیں ۔اور یہ فتویٰ جاری کیاہے کہ یہ اسلامی شریعت کے مطابق ہے۔اور سود سے پاک ہے۔
آپ کی خدمت میں گزارش ہے کہ اس سلسلے میں راہنمائی فرمائیں کہ اس بینک کے ساتھ لین دین اور بینک کے مختلف ڈپازٹ میں پیسہ جمع کرانا کیساہے؟ فتوی کی کاپیاں اس کے ساتھ منسلک ہیں جو ابی لفافہ ارسال خدمت ہے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
میزان بینک ودیگر موجودہ اسلامی بینکوں کا نظام سو فیصد اسلامی نہیں ہے تفصیل کے لئے علیحدہ سے کتابچہ بھیج رہے ہیں۔
اگرآپ اپنے سرمایہ سے خود کوئی کا م کرسکتےہیں تو وہ کیجیے ۔البتہ اگر آپ مجبور ہیں کوئی کام نہیں کرسکتے اورآمدنی کی کوئی اورصورت نہیں بن سکتی تو مجبوری میں اکاؤنٹ کھول سکتےہیں ۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved