- فتوی نمبر: 3-300
- تاریخ: 17 نومبر 2010
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
السلام علیکم: گذارش ہے کہ شیئرز کا کاروبار دو طرح سے ہوتا ہے ، ایک تو سی، ڈی ، سی کے شیئرز ہیں اور دوسری قسم Physical Shares کی ہے، جو کہ بیچنے والا خریدار کو ظاہری طور پر دکھاتا ہے۔
ہماری فیکٹری ملت ٹریکٹرز کے شیئرز فیکٹری کے ملازموں کے پاس بھی ہیں Physical Shares کے سرٹیفیکیٹ تو بیچنے والا خریدار کو دکھاتا ہے اور جو قیمت طے ہو جائے اس پر معاملہ ہوجاتا ہے۔
آپ سے عرض ہے کہ اس بارے میں فتویٰ دیں کہ خریداری شرعی طور پر جائز یا نہیں؟
اور دوسری عرض یہ ہے کہ بعض کمپنیوں کا کاروبار تو حلال چیزوں کا ہوتا ہے اور اصل آمدنی حلال کاروبار ہی کی ہوتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ کچھ لین دین بنکوں کے ساتھ سود کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ اس طرح کمپنی کے کل منافع میں تھوڑا سا حصہ سودی آمدنی کا بھی ہوتا ہے۔ اس لیے اگر سی، ڈی، سی یا Physical Shares کا کاروبار کس طرح جائز ہے؟ اور حلال کاروبار والی کمپنی جس کا کچھ منافع سودی آمدنی کا بھی ہے تو ایسی صورت حال میں شیئرز کے کاروبار کا کیا شرعی حکم ہے؟
مفتی۔۔السلام علیکم : گذارش ہے کمپنیوں کے شیئرز کے بارے میں کچھ چوچھنا ہے ۔شیئرز کا کاروبار دو طرح سے ہوتا ہے ایک سی، ڈی ،سی میں اور دوسرا Physical Shares میں کاروبار کی شرعی نوعیت کیا ہے اس بارے میں ارشاد فرما دیں۔
دوسری چیز یہ ہے کہ میں ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ فیکٹری میں ملازمت کرتاہوں۔ پہلے یہ فیکٹری گورنمنٹ کی تھی ، 1992 میں حکومت نے کچھ فیکٹریاں فروخت کی تھیں۔ ملت ٹریکٹرز فیکٹری کو انتظامیہ اور ملازمین نے مل کر خرید لیا تھا۔ خرید نے کے وقت پراونٹ فنڈ اور گریجویٹی فنڈ کے کھاتوں سے رقم بھی استعمال کی تھی۔ کمپنی کے کچھ شیئرز کی ملکیت پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی فنڈ کی بھی ہے۔ جب کوئی ملازم استعفی دیتا ہے یا ریٹائر ہوتا ہے تو کمپنی کچھ شیئرز سرٹیفیکیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی فنڈ کے کھاتوں میں سے اس ملازم کو دیتی ہے۔ اب نوکری چھوڑنے کے بعد اس ملازم کے پاس شیئرز سرٹیفیکیٹ ہوتے ہیں۔ ان کو مارکیٹ میں فروخت بھی کر سکتا ہے یا بطور شیئرز ہولڈر ان کو اپنے پاس بھی رکھ سکتا ہے اگر اپنے پاس رکھے گا تو کمپنی کی طرف سے اس شیئرز ہولڈر کو منافع میں سے ڈیویڈنٹ کی رقم اور بونس شیئرز بھی مل سکتے ہیں۔
دونوں صورتوں میں ان کی شرعی کیا حیثیت ہوگی؟ یعنی جائز ہے یا نا جائز؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر آپ بھی 1992 سے اس شیئر ہولڈر ہیں تو کمپنی سے نفع لے سکتے ہیں یا بونس شیئرز لے سکتے ہیں۔ اور اگر ان کو بازار میں بیچنا چاہیں تو بیچ سکتے ہیں۔ البتہ جو نفع آتا ہے اس میں اندازہ کرلیں کہ کتنے سود کی آمیزش ہوگی اتنا صدقہ کردیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved