- فتوی نمبر: 4-112
- تاریخ: 09 جون 2011
- عنوانات: مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
فیس جو کہ ایک Community Web Site ہے جس میں لوگ ایک دوسرے کو Add کر کے دوستانہ ماحول میں بات کرتےہیں۔ اسی طرح پر ” Unaico Pvt Ltd” نے ایک ویب سائٹ ” Site Talk” متعارف کروائی ۔ یہ کمپنی کہتی ہے کہ آپ میری سائٹ کو استعمال کریں اور لوگوں کو Add کروائیں میں آپ کو انفرادی طور پر 10% کمیشن دوں گی اور یہ آمدنی ہمیں یعنی کمپنی کو اشتہارات کے ذریعے آئے گی۔ کمپنی اپنے User کو چار طریقوں سے کمیشن دیتی ہے۔ کمپنی کو مطلوبہ چیزیں:
۱۔ نام ۲۔ ای میل ۳۔ تاریخ پیدائش
کمیشن حاصل کرنے کا پہلا طریقہ: Free Site Talk Bonus
جب کوئی شخص نام، ای میل ، تاریخ پیدائش دے کر اس کمپنی میں Free Enter ہوتا ہے تو اس کا اکاؤنٹ اس طرح دکھائی دیتا ہے۔
L ALL R
A B
کمپنی کہتی ہے کہ آپ اس طرح اپنے دوستوں کو اس ویب سائٹ میں Free Add کروائیں اور ان کو کم از کم ہفتے میں دوبار استعمال کرنے کی دعوت دیں۔ جب اکاؤنٹ میں دوست Add ہو جائیں تو کمپنی Lesser Leg کا آپ کو 10% دے گی۔ مثلا ایک وقت آتا ہے کہ ایک سائیڈ پر 6000 اور دوسری سائیڈ پر 5000 دوست ہو جاتے ہیں تو کمپنی کم سائیڈ یعنی 5000 کا آپ کا 10% دے گی۔ اور یہ رقم Euro میں دے گی۔ مثلاً فرض کیا کہ 5000 دوست آپ کے نیچے Enter ہو جائیں تو 5000 کا 500 Euro 10% ملے گا جس کی ادائیگی ہفتہ وار ہوگی۔ اسی طرح اس کے پیکج کی Earning Limit کے لحاظ سے کمیشن ملتا رہے گا۔ اگر کمیشن منتخب پیکج کی Earning Limit سے بڑھ جائے تو Limit سے اوپر والا کمیشن لینے کے لیے اگلا پیکج لینا ہوگا۔
اب 500 Euro یا کوئی بھی رقم جو ہمیں دوستوں کی تعداد کے لحاظ سے ملے گی اسے حاصل کرنے کے لیے ہمیں کمپنی کے پیکج میں سےکوئی پیکج لے کر Master Card لینا ہوگا تاکہ ہم اپنی رقم یہاں کے ATM سے نکلوا سکیں۔
نوٹ: کمپنی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں کہ آپ پہلے پیکج لیں بلکہ کمپنی کہتی ہے کہ جب تک آپ کو یقین نہ ہو جائے کہ آپ کا کمیشن اس رقم سے زیادہ ہو کیا ہے جو آپ نے Upgrade ہونے کے لیے پیکج کی صورت میں کمپنی کو دینے ہیں۔ جب تک آپ Upgrade نہ ہوں اور اپنی Chain بننے دیں جب آپ محسوس کریں کہ اب ہم اس قابل ہوگئے ہیں کہ ہمیں ایک معقول کمیشن مل جائےگا تب اس کمیشن کو حاصل کرنے کے لیے کوئی پیکج لے لیں اور یہ کمیشن پیکج لینے کے بعد شروع ہوجائے گا اور پیکج لینے سے پہلے کمیشن لینا ضروری ہے اور یہ پیکج صرف ایک مرتبہ لینا ہوگا۔
کمپنی کے پیکج کی تفصیل:
کمپنی نے Upgrade ہونے کے لیے تین پیکج رکھے ہیں:
- 149 Euro, Earning 500 Euro ( Master Card )
- 500 Euro, Earning 2500 Euro ( M.C Free ) ( 1590 O.F.C Shares)
- 2000 Euro, Earning 12500 Euro ( M.C Free ) ( 12000 O.F.C Shares )
اپنا کمیشن حاصل کرنے کے لیے ان پیکج میں سے کوئی پیکج کرنا پڑتا ہے۔
۱۔ اگر کوئی پہلا پیکج 149 Euro منتخب کرے تو کمپنی ان پیسوں سے Towbh بنک جوکہ سنگاپور میں ہے اس میں User کا اکاؤنٹ کھول کے دے گی جس سے بنک ایک Master Card اپنے User کو دے گا۔ جس سے وہ اپنے پیسے پاکستان کے کسی بھی بنک سے ATM کے ذریعے نکال سکتا ہے۔ اس پیکج میں O.F.C یعنی Shares نہیں ملیں گے۔
۲۔ اگر User دوسرے پیکج سے Upgrade ہوتا ہے تو ان 500 Euro میں سے Master Card فری ملے گا ور ان 500 Euro میں کمپنی اسے 1590 حصص دے گی جو کہ ابھی O.F.C کہلاتے ہیں۔ جب کمپنی سٹاک مارکیٹ میں آئے گی تو پھر یہ Shares کہلائیں گے۔
۳۔ اسی طرح اگر کوئی تیسرا پیکج 2000 Euro سے Upgrade سے ہوتا ہے اس میں O.F.C 12000 ملیں گے اور O.F.C فری ہوگا۔
جن لوگوں نے دوسرا اور تیسرا پیکج منتخب کی ہے اور انہیں O.F.C مل گئے ۔ یہ چار مرتبہ Split Over ہوں گے۔ مثلاً ابھی ایک O.F.C کی قیمت 0.11 cent ہے تو بڑھتے بڑھتے یہ قیمت 0.20 cent ہوگی، جب یہ 0.20 cent پر پہنچے گی تو واپس 0.11 cent پر آجائے گی اب نئے خریدار کے لیے 0.11 cent ہوگی اور پرانے لوگ جو کہ O.F.C خرید چکے ہیں ان کے O.F.C ڈبل ہوجائیں گے اور ایسا چار مرتبہ ہوگا جس میں سےتین مرتبہ تو ہو چکا ہے ۔ اب آخری مرتبہ ہونا ہے۔ اور مئی 2011ء میں ابھی O.F.C کی قیمت 0.12 cent ہے۔ پھر جب کمپنی سٹاک مارکیٹ میں آئے گی کمپنی کے مطابق اس کے ایک Share کی قیمت 40, Euro سے 50, Euro نکلے گی۔ اس دوران صارف اپنے Shares بیچ بھی سکتا ہے۔
نوٹ : اگر User کمپنی کے سٹاک میں آنے کے باوجود بھی اپنے O.F.C جو کہ اس وقت Shares ہونگے نہیں بیچتا تو کمپنی ہر ماہ اپنے کل منافع میں سے اس کے Shares حساب سے منافع دے گی۔
کمیشن حاصل کرنے کا دواسرا طریقہ: Direct Bonus
اگر User (علی ) نے کسی بھی پیکج سے Upgrade کیا تو اگر فرضا اس نے نیچے سے A اور B کو متعارف کروایا تھا اب ان میں سے کوئی کسی پیکج سے Upgrade ہوتا ہے تو کمپنی اس کا بھی 10% علی کو دےگی۔
10% ALI
upgrade
A B
کمیشن حاصل کرنے کا تیسرا طریقہ : Pairing Bonus
اگر نیچے سے کسی نے Upgrade کیا تو اس کے علی کو 500/ Points بزنس والیم ملیں گے۔ فرض کریں کہ اگر Right Side سے کسی نے Upgrade کیا تو 500/ Points بزنس والیم ملیں گے پھر اگر Left Side سے بھی کسی نے Upgrade کیا تو اس کے بھی 500/ Points بزنس والیم ملیں گے۔ اب Right Side اور Left Side کے 500/ Points آپس میں میچ ہوئے تو اس کا علی کو 10% ملے گا۔
ALI 10%
500B.V 500B.V
Upgrade A B Upgrade
کمیشن حاصل کرنے کا چوتھا طریقہ:Matchin Bonus
اگر کسی کی ایک سائیڈ کام کرتی ہے اور اس میں دوستوں کا اضافہ ہوتا ہے لیکن اس کی دوسری سائید کام نہیں کرتی تو اس کے باوجود بھی اسے کمیشن ملے گا۔ مثلاً علی نے اپنی Right Side پر چار لوگ متعارف کروائے اور دوسری Left Side پر کسی کو متعارف نہیں کروایا تو جس سائیڈ پر چار لوگ متعارف کروائے ان کے پورے مہینے کی کل آمدنی کا 3% اسے ملے گا۔ اور ان چار لوگوں نے اپنے نیچے جن کو متعارف کروایا تھا ان کی آمدنی کا 2% ہر مہینے بعد اسے ملے گا اور یہ نیچے سات درجے تک اسے ملےگا۔ اس کی صورت اس طرح ہوگی۔
Total Incom ALI
3%
A B C D
2%
سات درجے
یہ کمپنی کا Main Plan تھا جسے مختصر بیان کیا ہے۔
آپ سے سوال یہ ہے کہ شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ اس طریقے سےکام کرنا جائز ہے یا نہیں؟۔جبکہ اس کام میں آنے کا کوئی سرمایہ نہیں لگانا پڑتا۔ کسی چیز کو خریدنا نہیں پڑتا اور ایک طرف کام کرنے کے باوجود بھی کمیشن ملتا ہے۔
اگر یہ ناجائز ہے تو ان وجوہات کو بھی مختصرا بیان فرما دیں جس کی وجہ سے ان میں خرابی لازم آرہی ہے تاکہ جو لوگ اس کام سےمنسلک ہوچکے ہیں انہیں سمجھانے میں آسانی ہو۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ طریقوں سے کمیشن حاصل کرنا جائز نہیں۔ وجہ یہ ہے کہ براہ راست ممبر بنانے پر کمیشن لینا تو جائز ہے لیکن بالواسطہ ممبر بنانے پر کمیشن لینا جائز نہیں، کیونکہ جس شخص کو علی نے بذات خود ممبر بنایا ہے اس میں تو علی نے دلالی کی ہے ۔ لیکن جس کو علی کے بنائے ہوئے ممبر نے ممبر بنایا ہے اس میں دلالی علی نے نہیں کی لہذا اس پر کمیشن لینے کی کوئی شرعی بنیاد نہیں۔ واضح رہے کہ آگے ممبر بنانے کی ترغیب دینا دلالی نہیں ہے۔
سوال میں مذکور کمیشن حاصل کرنے کے چاروں طریقوں میں یہ خرابی پائی جاتی ہے جس کی تفصیل یہ ہے :
1۔ پہلی صورت میں کمپنی Lesser Log کا 10% دیتی ہے مثلاً ایک سائیڈ پر 5000دست ہوگئے تو اس کادس فیصد دے گی۔ ظاہر ہے کہ یہ تمام لوگ علی نے Add نہیں کروائے بلکہ اس کے براہ راست Add کروائے گئے دوستوں نے جن کو Add کروایاہے وہ بھی اس میں شال ہیں جس پر کمیشن لینا علی کے لیے جائز نہیں۔
2۔ دوسری صورت میں بھی علی کا متعارف کروایا گیا ممبر”B "Upgrade ہوتا ہے تو وہ بھی اسی بنیاد پر ہوتا ہے کہ اس نے ایک معتدبہ تعداد میں دوستوں کو Add کروایا ہے تو یہاں بھی علی نے ایسی دلالی نہیں کی جو شرعاً کمیشن کے استحقاق میں معتبر ہو۔
3۔ تیسری صورت میں بھی نیچے سے کسی کے Upgrade ہونے پر علی کو بزنس Points مل رہے ہیں یہ بھی کسی معتبر دلالی کی بنیاد پر نہیں مل رہے۔
4۔ چوتھی صورت میں نیچے سات درجوں تک کمیشن لینا بالواسطہ ممبر بنانے پر کمیشن لینا ہے جو کہ شرعی دلالی نہیں ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved