• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ملازمت چھوڑنے کی صورت میں رقم کی ادائیگی

استفتاء

زید نے ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کی۔ ملازمت شروع کرنے سے پہلے کمپنی سے معاہدہ کیا کہ زید کمپنی میں دو سال تک لازمی ملازمت کرے گا جبکہ کمپنی کسی بھی وجہ سے زید کو کسی بھی وقت کمپنی سے نکال سکتی ہے۔ اگر زید اپنی مرضی سے ملازمت چھوڑتا ہے تو وہ کمپنی کو 84000 روپے ادا کرے گا۔ بصورت دیگر کمپنی عدالت کی مدد سے رقم وصول کرے گی۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ کمپنی چھٹیاں بہت کم دیتی ہے، زید کو ایک اور جگہ نوکری کی پیش کش ہوئی ہے جہاں اس کمپنی سے تنخواہ بھی زیادہ ملتی ہے اور چھٹیاں بھی۔ اور یہ کمپنی زید کی پہلی کمپنی کی نسبت فاصلہ میں بھی قریب ہے۔ اگر زید کمپنی کی ملازمت دو سال مکمل ہونے سے پہلے طے شدہ رقم  84000 روپے ادا کیے بغیر ملازمت چھوڑتا ہے تو شریعت کی نگاہ میں یہ کیسا عمل ہے؟ اور آیا وہ یہ اقدام کرسکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایک تو آپ نے معاہدہ کیا ہے۔ دوسرے آپ یہ کہتے ہیں کہ بصورت دیگر کمپنی عدالت کی مدد سے آپ سے رقم وصول کرے گی۔ ایسی صورت میں آپ کا یہ سوال بے معنی ہے۔ شریعت کا خیال تو آپ کو معاہدہ کرنے سے پہلے بھی کرنا چاہیے تھا۔ فقط

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved