• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کال سنٹر کی نوکری

استفتاء

کمپنی کا تعلق امریکہ  سے ہے۔ انگریزوں  کے ساتھ الحاق ہے۔ کمپنی کاکام قسطوں پر کمپیوٹر بیچنا ہے۔سب سے پہلے اشتہارات کی مدد سے لوگوں کو مفت  کال کرکے سستے کمپیوٹر کی معلومات لینے کے لیے امادہ کیا جاتا ہے۔ جب بھی کوئی معلومات لینے  کے لیے فون کرتا ہے تو یہاں  پاکستان میں اس کی کال کو اٹینڈ کیا جاتاہے۔ فون  کرنے والے کو ایسا محسوس کروایاجاتاہے جیسے وہ  امریکہ میں کسی انگریز سے بات کررہا ہے۔ اس کام کے لیے نام بھی  عیسائیوں والا رکھاجاتاہے تاکہ فون کرنے والا یہ یقین کرے کہ وہ کسی اپنے جیسے ہی سے بات کررہا ہے۔ اگر اسے معلوم ہوجائے کہ وہ کسی مسلمان سے اور خا ص یہ کہ پاکستان سے بات  کر رہا ہے تو وہ بالکل بات کرنا پسند نہیں کرتے۔ کیونکہ ان کے مطابق مسلمان اور پاکستانی خاص طور پر  فراڈ کرنے میں سب سے آگے ہیں۔ اس کام میں خریدار کو اپنے کمیشن  کے بارے میں بھی آگاہ نہیں کیا جاتا۔ اور واضح طورپر یہ بھی نہیں بتایاجاتاکہ اگو وہ قسطوں پر اس کمپنی سے  کمپیوٹر لینے پر امادہ ہوجائے تو اس  کو کب وہ چیز جو اس نے خریدی ہے ملے گی۔ بات کو بہت زیادہ گھماکرکیا جاتاہے تاکہ خریدار بھی پھنس جائے اور اسے زیادہ پتہ بھی  نہ چلے  کہ یہ (بڑا) بہت مہنگا کمپیوٹر ہے جو وہ خریدرہاہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جائز نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved