• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میں تمہیں طلاق دیتاہوں تین مرتبہ کہنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

لڑکی کا بیان

میں اپنے سسرال گئی اپنے ابو کے ساتھ ،میں نے اپنے شوہر سے بات کی وہ میرے ابو کے آنے پر مجھ سے لڑائی کرنے لگے اور یہ کہنے لگےکہ تمہیں مجھ سے پوچھے بغیر نہیں جانا چاہیے تھا ،میں نے معافی مانگی وہ اور غصہ کرنے لگے ،اتنے میں کرامت کی نانی آگئی، وہ مجھ سے بات کرنے لگی کہ میرے شوہر نے مجھے طلاق کے الفاظ بول دیئےکہ’’ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ‘‘ اور یہ الفاظ میرے شوہر نے نانی کی موجودگی میں تین بار ادا کیے۔مذکورہ صورت میں کتنی طلاق ہوئی ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں ہوگئی ہیں،جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے، لہذا اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved