• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسئلہ طلاق ثلاثہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میاں بیوی کے جھگڑے کی صورت میں میاں نےبیوی کوصریح الفاظ میں یوں کہتا ہے کہ’’ تجھے طلاق ہے، طلاق ہے،طلاق ہے‘‘مرد اور عورت دونوں اس کی تصدیق بھی کرتے ہیں کہ یہ کلمات تین مرتبہ کہے گئے ہیں۔

اب پوچھنا یہ ہے کہ عورت کا مرد سے نکاح باقی ہے ؟ نہیں  کی کوئی صورت  میں کوئی صورت باقی رہ گئی ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں واقع ہو گئی ہیں جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے، لہذا اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ تو رجوع کی گنجائش ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved