• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق کے تین نوٹس اور طلاق ثلاثہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجھےمنسلکہ طلاق ناموں کی روشنی میں رہنمائی کی جائے کہ میراگھر پھر سے آباد ہوسکتا ہےشریعت کی روشنی میں کیاہماری صلح ہوسکتی ہے؟میرے گھروالوں کی کوشش ہے کہ دوخاندان پھر سے ایک ہوجائیں میرے شوہر کے اوپر ان کے گھر والوں کابہت دباؤہے،میرے شوہر مجھے کہتے ہیں کہ میں خوش نہیں ہوں یہ سب کرکے۔میرے شوہر کی طرف سے باربار فون آتے ہیں بچے واپس کردوں جبکہ بچے میرے نابالغ ہیں،ایک بچی ڈھائی سال کی اوردوسری بیٹی سات ماہ کی ہے اورمیں حاملہ ہوں۔

وضاحت مطلوب ہے:

پہلے نوٹس کےبعد یعنی19-5-17کےبعد تیسری ماہواری کس مہینے اورکس تاریخ کوپوری ہوئی؟

جواب وضاحت:

پہلانوٹس آنے سے پہلے ہی میں امید سے تھی اورآخری نوٹس آنے تک بھی میں امید سے ہوں لیکن میرے شوہر کو اس کاعلم نہیں تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں ہوگئی ہیں جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہوگئی ہے لہذا اب نہ صلح ہوسکتی ہے اورنہ رجوع کی گنجائش ہے۔

نوٹ:دوران حمل بھی طلاق ہوجاتی ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved