• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بچہ دانی نکلواناجائز نہیں

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر کسی عورت کے دو بچے آپریشن سے ہوئے ہوں تو وہ تیسرا بچہ ہونے پر اپنی بچہ دانی نکلوا لیتی ہے اور ڈاکٹرز بھی یہی مشورہ دیتے ہیں۔اس کی اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ آپریشن سخت تکلیف دہ ہوتا ہے،پہلا آپریشن پھردوسرا  پھرتیسرا تو عورت میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ مزیداس شدید تکلیف کو برداشت کرسکے، تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟یہ سوال پہلے بھی آپ کی خدمت میں رکھا تھا اب جواب ضرور عنایت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں بچہ دانی نکلوانا جائز نہیں، البتہ ایسی صورت میں عارضی طور پرکوئی بھی ایسا طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے جس سے حمل نہ ٹھہرے ۔تفصیل کیلئے دیکھئے’’ مریض و معالج کے اسلامی احکام‘‘

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved