• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کیٹرنگ کا کام

استفتاء

میرا کیٹرنگ کا کام ہے ۔اپنے کچن میں دیگیں پکوا کر آرڈر پر فروخت کرتاہوں ۔کھانے کی فروخت مندرجہ ذیل ہیں۔

شادی بیاہ پر کھانا مہیاکرنا،دفاتر میں کھانا مہیا کرنا ، فوتگی پر کھانا مہیا کرنا، ختم وغیرہ پر کھانا مہیا کرنا،  جس کی دو صورتیں ہیں:

اول: گاہک صرف کھانا خریدتاہے۔

دوم: کھانے کے ساتھ سیٹ اپ بھی گاہک لگواتاہے یعنی ٹینٹ، کرسیاں ، کراکری ، لائٹ وغیرہ بھی لگواتاہے،(میوزک کا انتظام ہم نہیں کرتے) اس میں ولیمہ ، مہندی اور لڑکی کی رخصتی دونوں قسم کے فنگشن شامل ہیں۔

کیا مذکورہ بالاکاروبار جائزہے؟ کیا مذکورہ بالا کاروبار مشتبہ ہے؟ اگر ایسا ہے تو اس کےجائز یا غیر مشتبہ ہونے کی صورت ہوتو رہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ کاروبار جائز ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved