• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

غیرقانونی بنائی گئی مسجد میں نماز کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حضرت میرا جانا اسلام آباد ہوا جہاں پر ایک جگہ نماز پڑھنے کا اتفاق ہوا، دو دن کا قیام تھا تو نمازیں اسی مسجد میں باجماعت ادا کیں، آخری دن باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ یہ مسجد سرکار کی جانب سے بچوں کے کھیلنے کے لیےمختص کردہ جگہ پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے بنائی گئی ہے۔ مختلف مسالک کی انتظامیہ نے اس پر مختلف ادوار میں قبضہ بھی رکھا اور اب یہ ایک مسلک کے قبضہ میں ہے، ازراہ کرم رہنمائی فرمائیں کے کیا وہ مسجد اور اس میں ادا کی جانے والی نمازیں جائز ہیں؟ اور اس میں جو نمازیں میں نے ادا کیں ہیں ان کے بارے میں میرے لیئے کیا حکم ہے؟ میرا تعلق الحمدللہ اہل سنت و لجماعت (دیوبند) سے ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔ دعا گو محمد فیصل

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

غیرقانونی قبضے کی جب تک مکمل تفصیل سامنے نہ ہواس وقت تک مسجد کےبارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا،تاہم آپ نے اس مسجد میں جو نمازیں ادا کی ہیں فتوے کی رو سے انہوں لوٹانے کی ضرورت نہیں۔تاہم آپ اپنے تقوے کے لحاظ سے لوٹاناچاہیں تو لوٹاسکتے ہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved