- فتوی نمبر: 2-307
- تاریخ: 29 جون 2009
استفتاء
ایک لڑکی کی ہر ماہ مہواری کے سلسلہ میں طریق یہ ہے کہ پہلے داغ سا نمودار ہوتاہے دھبہ سا کپڑوں پر لگتاہے اور تین دن جب گزرجاتےہیں تو تین دن پھر تسلسل سے دم آتاہے کیا فقہی قواعد کی رو سے اس اکیلے ایک ظاہر ہونے والے دھبہ کوبھی حیض میں شمار کریں گے یانہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
3۔مذکورہ صورت میں کپرے پر دھبہ ظاہر ہونے سے لیکر تسلسل سے آنے والے خون کے ختم ہونے تک تما م ایام حیض کے ہیں۔
الطهر المتخلل بين الدمين والدماء في مدة الحيض يكون حيضاً. (عالمگیری1/ 36)۔ فقط واللہ تعالے اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved