• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کسی کے گھرپرچھت ڈالنا اورکرایہ وصول کرنا جب تک پیسے وصول نہ ہوں ناجائز ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر کوئی شخص کسی کےگھر کی چھت پراپنے پیسوں سے عمارت بنادے اس شرط پر کہ جب تک گھر کامالک اسےپیسے نہیں دیگا اوپر کے پورشن میں وہ رہے گا اورجب اسے پیسے مل جائیں گے وہ مکان خالی کردے گا۔یہ صورت جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت ناجائز ہے،کیونکہ مذکورہ صورت کی اصل یہ ہے کہ مکان والے کے پاس تعمیر کےپیسے نہیں ہیں دوسرا شخص اس کو تعمیر کے لیے قرض کےطور پر پیسے دے رہاہے اوراس کے بدلے جب تک وہ پیسے واپس نہ مل جائیں اس تعمیر شدہ کمرہ میں رہائش رکھے گا، یہ صورت قرض دے کرنفع اٹھانے کی ہے جو کہ حرام اور سود ہے۔

في الشامية:7/413

کل قرض جرنفعا حرام۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved