- فتوی نمبر: 5-294
- تاریخ: 25 جنوری 2013
استفتاء
جب عورت حیض سے فارغ ہو جائے تو کیا غسل سے پہلے صحبت کرسکتی ہے تاکہ دونوں کا ایک ہی غسل کر لے۔ اسی طرح جنابت کا غسل کرنا تھا اس سے پہلے حیض آگیا تو کیا دونوں احکام کے لیے ایک غسل کافی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حیض اگر پورے دس دن یعنی 240 گھنٹے مکمل ہونے پر ختم ہوا ہے تو غسل سے پہلے صحبت کرسکتے ہیں ورنہ نہیں۔
جنابت کا غسل کرنے سے پہلے حیض آجائے تو جنابت کا غسل کرنا لازم نہیں، حیض سے فراغت کے بعد دونوں کے لیے اکٹھے غسل کرسکتے ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved