• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

انٹرنیٹ کمپنی میں ملازمت

استفتاء

میں سعودی عرب میں جس  کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں وہ انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرتی ہے۔ اور اس انٹرنیٹ پر ویپ سائٹس اور ٹیلی وژن چینل بھی  چلتے ہیں، نیز اسی انٹرنیٹ کی سروس پر کیبل بھی دیکھی جاتی ہے مگر ہم کیبل کا کام نہیں کرتے پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ ملازمت جائز ہے ؟ میرا کام کمپنی کے اکاؤنٹس چیک کرنا اور ملازمین کی نگرانی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سوال میں مذکور ملازمت جائز ہے، جیسا کہ جواہر الفقہ 461/2 میں ہے: سبب قریب کا حکم یہ  ہے کہ اگر بیچنے یا اجارہ پر دینے والے کا ارادہ اعانت علے المعصیہ کا نہ ہو اور مشتری یا مستاجر کے بارے میں بھی علم نہ کہ وہ ارتکاب معصیت کرے گا یا نہیں ؟ تو  ایسی صورت میں بیع و اجارہ بلا کراہت جائز ہے۔

مذکورہ مسئلہ کی صورت میں بھی  چونکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کے بارے میں علم نہیں کہ وہ جائز مقصد کے لیے استعمال کرے گا یا ناجائز مقصد کے لیے اس لیے  مذکورہ ملازمت بلا کراہت جائز ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved