• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایسی کمپنی میں ملازمت جو دوسری کمپنیوں کو IT فراہم کرے

استفتاء

میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں جو دوسری کمپنیوں کو IT کی سروسز دیتی ہے۔ ہماری ایک  کسٹمر نے ہم  سےکہا ہے کہ ہم ان کو ایک رپورٹ بنا کر دیں جس کی مدد سے وہ اپنے سیلز مینوں کو کمیشن دے سکیں۔ جس کمپنی نے ہم  سے یہ کام کرنے کو کہا وہ Freight Formalism  کا کرتی ہے۔ کمیشن دینے کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہے:

ہر سیلزمین کو اسوقت کمیشن ملے گا جب وہ اپنی تنخواہ سے سات گناہ زیادہ Profit  کما کر لائے گا۔ مثا ل کے طور پر

سیلزمین کی تنخواہ:         10000

سیلزمین کا کمایا ہوا پروفٹ: 70000

اب یہ سیلزمین کمیشن لینے کے قابل ہے۔ اگر70000 سے کم کمائی کی تو کمیشن کے قابل نہیں ہے۔ اوپر مثال کے حساب سے

کمپنی اس سیلزمین کی تنخواہ کا 5 گناہ پروفٹ تو اپنے پاس رکھ لے گی اور باقی پر کچھ ۔۔۔۔ کے حساب سے کمیشن ملے گا۔ اگر Pereatagc   50% ہوئی تو  10000 روپے کمیشن ملے گا۔

اگر سیلزمین ریکوری وقت پر لے کر آیا تو اس کو پورے 10000 مل جائیں گے۔ اور اگر وقت سے دیر پر لے کر آیا تو ہر دن ایک خاص حساب سے پیسے کٹ جائیں گے۔ اور باقی کمیشن اس کو مل جائے گا۔

سوال یہ ہے کہ کیا ایسی رپورٹ بنا کر دی جاسکتی ہے کہ نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کاروبار کا مذکورہ طریقہ جائز نہیں لہذا آپ کا اس کے لیے کام کرنا بھی درست نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved