• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کام سے فارغت کی صورت میں بھی پورا ٹائم دینا ضروری ہے

استفتاء

میں یونیورسٹی آف لاہور میں لیکچرار ہوں۔ یونیورسٹی کے اوقات لیکچرار کےلیے 8 تا 5 بجے تک ہیں۔ لیکچرار کےلیے لیکچر کے اوقات میں وہاں کلاس میں موجود ہونا ضروری ہے۔ مگر دوسرے اوقات میں کوئی خاص قسم کی پابندی نہیں ہے۔ یعنی مثال کے طور پر اگر میرا لیکچر 11 بجے ہے تو میں 9 بجے، 10 بجے بھی گھر سے آسکتاہوں۔ لیکچر کے علاوہ اوقات ہمارے اپنے ہوتے ہیں کہ ہم ان میں کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ جو میرا معاہدہ دستخط ہوا ہے اس پر ایک شرط یہ لکھی ہوئی ہے:

As full time employee of the university you will not teach/serve at any other university or college.

میں یونیورسٹی میں full time employee ہوں۔ یونیورسٹی والے کہتے ہیں کہ اس شرط کا مطلب یہ ہے کہ آپ چھٹی کے بعد بھی  ( یعنی 5 بجے کے بعد بھی ) کسی دوسری جگہ نہیں پڑھا سکتے کیونکہ اگر آپ شام کے وقت پڑھائیں گے تو آپ کی توجہ یونیورسٹی کے کام پر متاثر ہوگی۔ میرا سوال یہ ہے کہ

1۔ کیا میں چھٹی کے بعد کسی اور جگہ پڑھا سکتا ہوں کیونکہ میں اس  وقت سخت مالی ضرورت میں مبتلا ہوں، یعنی قرض ادا کرنا  ہے۔

2۔ اگر میں کسی دن یونیورسٹی  Half leave لے لوں تو کیا میں بقیہ آدھے دن میں کسی  اور یونیورسٹی میں پڑھا سکتا ہوں۔ کیونکہ یونیورسٹی والے آدھے دن کی تنخواہ کاٹ لیتے ہیں Half leave پر۔

3۔ ہفتہ اور اتوار دو دن چھٹی ہوتی ہے یونیورسٹی میں۔ تو کیا میں ہفتہ  یا اتوار کو کسی اور یونیورسٹی میں پڑھا سکتا ہوں؟

4۔ ایک دوسری یونیورسٹی سے مجھ offer  آئی ہے کہ آپ بدھ اور جمعہ کو 3 گھنٹے کی ایک ایک کلاس لے لیا کریں، صبح 8:30 سے 11:30 تک۔ تو کیا یہ میرے لیے جائز ہے؟ جبکہ میں اپنی یونیورسٹی میں ان اوقات میں فارغ ہوتا ہوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ کیا یونیورسٹی والے آپ کو کسی اور کالج/ یونیورسٹی میں کام نہ کرنے کے عوض میں کچھ الاؤنس  یا زائد تنخواہ دیتے ہیں؟ اگر دیتے ہیں تو اآپ پر پابندی شرط ہے اور اگر وہ کوئی الاؤنس  نہیں دیتے تو بہتر ہے کہ آپ کوئی اور ٹیوشن پڑھا لیا کریں۔

2۔ اگر آپ کسی اور کالج میں لکچر دیں تو کیا آپ کی یونیورسٹی والے آپ کا اخراج کردیں گے یا آپ کی تنخواہ کم کردیں گے؟

3۔ صبح 8  تاشام 5 بجے تک آپ بہر حال کوئی کمائی کا کام نہیں کرسکتے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved