- فتوی نمبر: 16-30
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
اگر کوئی ملازم پورا مہینہ کوئی چھٹی نہ کرے تو اسے 300 روپے الائونس دیا جاتا ہے اور تین مہینے میں کوئی چھٹی نہ کرنے کی صورت میں 1300 روپے دیئے جاتے ہیں یہ الائونس شعبہ سیل کے ملازمین کے لیے نہیں ہے کیونکہ ان کو سیل کی بناء پر کمیشن دیا جاتا ہے۔
پابندی الائونس کا شرعاً کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
پابندی الائونس کی مذکورہ پالیسی اگر پہلے سے طے شدہ ہے یا معروف ہے تو پابندی الائونس دینا شرعاً ضروری ہے اور اگر پہلے سے نہ طے شدہ ہے اور نہ معروف ہے تو پابندی الائونس دینا پی کمپنی کی طرف سے ملازمین کے ساتھ احسان اور حسن سلوک کا معاملہ ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved