• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سالانہ چھٹیاں

استفتاء

پی کمپنی میں سالانہ 32 چھٹیاں دی جاتی ہیں جن میں سے 10کیجویل، (اتفاقی) 14 اینول (Annual) (سالانہ) اور 8 میڈیکل چھٹیاں شامل ہیں اس کے علاوہ سرکاری چھٹیاں بھی دی جاتی ہیں۔سال کے اختتام پر اگر اینول (Annual) میں سے کوئی چھٹیاں باقی ہوں تو اس کے حساب سے پیسے دئیے جاتے ہیں۔

اگر کسی ملازم کی سال کے دوران تقرری ہوئی ہو تو ایسی صورت میں جتنے مہینے اس نے کام کیا ہو، اس کے حساب سے سالانہ چھٹیوں کا پول بناکر دیا جاتا ہے۔ مثلاً کسی ملازم کاچھ مہینے بعد تقرر ہوا توسالانہ 32 چھٹیوں میں سے16چھٹیاں دی جاتی ہیں۔جن میں سے  5کیجویل  7 اینول(Annual) اور 4 میڈیکل چھٹیاں شامل ہیں۔

چھٹیوں کے بارے میں مذکورہ بالا پالیسی کا شرعا کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پی کمپنی کی چھٹیوں کے بارے میں مذکورہ پالیسی درست ہے۔ البتہ لیبر لاء میں میڈیکل کی چھٹیاں 8 کی بجائے 16 درج ہیں جن میں سے آدھی یعنی 8 کی چھٹیاں نہ کرنے کی صورت میں تنخواہ بھی دی جاتی ہے لہٰذا میڈیکل کی چھٹیوں کو لیبر لاء کے مطابق کیا جائے۔

(۱)         لما في بدائع الصنائع: (کتاب السير: ۶/۶۱)

’’ولو أمر هم بشيئ لايدرون أينفعون به أم لا فينبغي لهم أن يطيعوه فيه أذا لم يعلموا کونه معصية، لأن اتباع الامام في محل الاجتهاد واجب کا تباع القضاة في مواضع الاجتهاد‘‘۔

(۲) (ايضاً في البدائع۶/۶۱)

’’ألا ان يأمرهم بمعصية فلا تجوز طاعتهم إياه فيها لقوله عليه السلام: ’’لاطاعة لمخلوق في معصية الخالق‘‘۔

(۳) Important Labour Laws 2016

49-B. Annual Holidays.- (1) Every worker who has completed a period of twelve months continuous service in a factory shall be allowed, during the subsequent period of twelve months, holidays for a period of (192) [***] fourteen consecutive days,

[197] 49-H. Casual leave and sick leave.- (1) Every worker shall be entitled to casual leave with full pay for ten days in a year.

(2) Every worker shall be entitled to sixteen days, sick leave on half average pay in a year.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved