• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

لیبر قانون کے مطابق واجبات کا مطالبہ کرنا

استفتاء

کیا***نے ایک پرائیویت لمیٹڈ کمپنی ( فرم ) میں چار سال شعبہ خام مال کی خریداری میں ملازمت کی۔ ملازمت  شروع کرتے وقت کوئی  لکھا ہوا معاہدہ نہیں ہوا، بلکہ زبانی طے ہوا کہ اس مقررہ تنخواہ پر کام شروع کریں۔***کی تنخواہ چیک کے ذریعے بینک اکاؤنٹ میں مذکورہ  فرم جمع کرواتی رہی اور انکم ٹیکس کی بھی تنخواہ پر کٹوتی  ہوتی رہی۔چار سال ملازمت  مکمل ہونے پر مذکورہ فرم نے بغیر کسی پیشگی نوٹس اور معقول وجہ کے زید کو ملازمت سے بر خواست کر دیا۔ اب مذکورہ فرم ایک ماہ کی پیشگی تنخواہ دینے  کے لیے رضا مند ہے۔ لیکن*** اپنے واجبات کا مطالبہ گورنمنٹ آف پاکستان کے لیبر  قانون کے مطابق کر رہا ہے، جوکہ ملازمت مدت چار سال کی چار تنخواہیں اور ایک ایڈوانس پیشگی تنخواہ ملا کر کل پانچ تنخواہ کمپنی کے ذمہ واجب الاداء بنتی ہیں اور***اپنے ان تمام واجبات کی ادائیگی چاہتا ہے۔

کیا *** کا مطالبہ درست ہے یا نہیں؟  اور یہ واجبات کمپنی  سے لے سکتا ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس کا دارو مدار مذکورہ پرائیویٹ کمپنی کی ملازمت کے شرائط نامہ پر ہے کہ وہ حکومتی ضوابط کے مطابق ہے یا نہیں یا اس کا اپنی نجی ضابطہ ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved