• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جاز کیش کی طرف سے قرعہ اندازی کے ذریعے ملنے والے انعام کا حکم

استفتاء

مفتی صاحب کیا جاز کمپنی کی طرف سے درج ذیل آفر جائز ہے؟

’’جاز کیش:جیتیں 2000روپے!14اکتوبر تک # *786*3ملائیں اور 30 روپے یا زیادہ کا لوڈ خریدیں اور 150 لکی ونرز جیتیں گے بذریعہ لکی ڈرا(قرعہ اندازی) 2000 روپے۔‘‘

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اس طرح قرعہ اندازی کے ذریعے صرف محدود لوگوں کو انعام دینا جوئے ہی کی ایک صورت ہےاس لیے اس سے احتراز کرنا چاہیے۔

جواہر الفقہ(2/351)میں ہے:’’مختلف قسم کی نمائشوں کے اندر داخلہ کا ٹکٹ ہوتا ہے اور نمائش کے منتظمین یہ اعلان کرتے ہیں کہ جو شخص مثلا دس روپے کا ٹکٹ یکمشت خرید لے گا وہ اپنے اس ٹکٹ کے ذریعے عام لوگوں کی طرح نمائش میں بھی داخل ہو سکے گا اور ان ٹکٹوں پر بذریعہ قرعہ اندازی کچھ انعام مقرر ہوتے ہیں جس کا نمبر نکل آوے اس کو وہ انعام بھی ملتا ہے۔

یہ صورت صریح قمار سے تو نکل جاتی ہے کیونکہ ٹکٹ خریدنے والے کو اس ٹکٹ کا معاوضہ بصورت داخلہ نمائش مل جاتا ہے۔ لیکن اب مدار نیت پر رہ جاتا ہے جو شخص موہوم انعام کی غرض سے یہ ٹکٹ خریدتا ہے وہ ایک گونہ قمار کا ارتکاب کر رہا ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved