- فتوی نمبر: 4-141
- تاریخ: 19 جون 2011
- عنوانات: مالی معاملات > زراعت و زمینداری
استفتاء
ایک شخص نے 500 ایکڑ رقبہ گورنمنٹ سے لیز پر لیا تاکہ اس میں سے کوئلہ نکالا جائے۔ اگر اس شخص کے ساتھ یہ طے کر لیا جائے کہ ہم آپ کے رقبہ میں خود اپنی رقم سے mine لگائیں گے اور جب کوئلہ کی نقاسی شروع ہوتو روز کی آمدنی کا بیس فیصد اس شخص کو دے دیا جائے باقی اسی فیصد اپنے پاس رکھ لیا جائےتو اگر وہ شخص راضی ہو تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ کیونکہ جس جگہ سے کوئلہ نکل رہا ہے وہاں پر 100 سے زائد mines ایسے ہی لوگوں نے لگائی ہیں۔ اکثر بیس فیصد روز کی آمدنی کا دیتے ہیں اور کچھ تیس فیصد ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
معاملے کی پوچھی گئی صورت جائز ہے۔ یعنی بیس فیصد ( مثلاً ) زمین کے مالک کو دینا اور اسی فیصد اپنے پاس رکھنا درست ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved