• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دعا کیلئے سجدہ کرنا

استفتاء

1۔ نماز سے باہر سجدہ تلاوت کے علاوہ صرف دعا کیلئے سجدہ کرنا کیسا ہے ؟ اگر جائز نہیں تو حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو سجدہ میں یا رب اغفرلی تین مرتبہ کہے گا اللہ تعالیٰ اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرما دیتے ہیں اس کا کیا مطب ہے؟

2۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ رات کو جس وقت بھی آنکھ کھلے سر بسجود ہو کر دعا کرے تو کیا اس طرح سجدہ کرنا جائز ہے؟ جبکہ سونے کے بعد وضو کا اعتبار نہیں رہتا۔

3۔ سجدہ میں اپنی زبان اردو ،پنجابی وغیرہ میں دعا مانگنا کیسا ہے ؟     

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1-2-3 واضح رہے کہ دعا کیلئے سجدہ مکروہ ہے عام طریقے سے دو نفل پڑھیں پھر دعا کریں  یہ اصل ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved