استفتاء
اگر کوئی شخص لیٹ کر نماز پڑ ھ رہا ہے تو اس کے لیٹنے کی ہیئت کیا ہونی چاہیے یعنی اسے کس طرح لیٹنا چاہیے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عذر کی وجہ سے لیٹ کر نماز پڑھنے والے شخص کیلئے بہتر یہ ہے کہ وہ کمر کے بل لیٹ کر پاوں قبلہ رخ کرے ۔اور گھٹنوں کو کھڑا رکھے ۔ البتہ اگر گھٹنوں کو کھڑا رکھنے میں تکلیف ہو تو پھر پاوں سیدھے بھی پھیلا سکتا ہے ۔ اور اپنے سر کے نیچے کوئی تکیہ وغیرہ رکھ لے تا کہ چہرہ قبلہ کی طرف ہو جائے ۔ اور اگر کمر کے بل نہ لیٹ سکتا ہو تو پھر دائیں یا بائیں کروٹ پر بھی لیٹ سکتا ہے بشرطیکہ چہرہ قبلہ رخ ہی ہو۔جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے:
و ان تعذر القعود أومأ مستلقیا علی ظهره و رجلاہ نحو القبلة غیر انه ینصب رکبتيه لکراهة مد الرجل الی القبلة و یرفع راسه یسیراً لیصر وجهه اليها او علی جنبه الایمن اوالایسر و وجهه اليها۔(2/ 687)فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved