- فتوی نمبر: 2-14
- تاریخ: 27 جولائی 2008
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
1۔کیا نبی ﷺ نے بذات خود اذان دی؟
2۔اگر نہیں دی تو اس کی کیا وجہ ہے؟حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس بارے میں کوئی حتمی اور قطعی جواب نہیں ہے۔بعض حضرات کی تحقیق میں آپ ﷺ کا اذان دینا ثابت نہیں جبکہ دوسرے بعض حضرات کی تحقیق ہے کہ آپﷺ نے سفر میں ایک مرتبہ اذان دی ہے۔بہتر یہی ہے کہ اس مسئلہ کو اللہ تعالیٰ کے علم کے سپرد کیا جائے۔
اذان نہ دینے کی کوئی وجہ رسول اللہ ﷺ یا کسی صحابی سےمنقول نہیں اور نہ ہی اس کا علم ایسا ہے کہ جس کے بغیر دین پر عمل ناقص رہتاہو۔۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved