• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

محکمہ سے مکان ہائر کروانے کے لیے کسی دوسرے مکان کے کاغذات دکھانا

استفتاء

میں وفاقی حکومت کی ملازمت کرتا ہوں ور ہمارے محکمے نے ملازمین کے لیے یہ سہولت رکھی ہے کہ وہ اپنے ذاتی اور غیر ذاتی

مکان کی ہائرنگ کروائیں۔ اس کی شرائط یہ ہیں کہ مکان کی رجسٹری اور دیگر کاغذات کی نقل ساتھ لگانی ہوتی ہے۔

میں ایک کرائے کے مکان میں رہ رہا ہوں اور اس کو ہائر کروانا چاہتا ہوں۔ لیکن کوئی مالک مکان رجسٹری اور دیگر کاغذات دینے کے لیے راضی نہیں ہوتے حالانکہ یہ ہر ملازم کا حق ہے۔ اگر ہائرنگ کے لیے اپنے کسی عزیزکے مکان کے کاغذات لے لیے جائیں اور ہائرنگ کروالی جائے تو اس میں کوئی شرعی عذر تو نہیں ہے؟ کیونکہ یہ ہر ملازم کا حق ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر واقعتا مالک مکان ہائرنگ کے لیے کاغذات کی نقل دینے کو تیار نہ ہوں تو ایسا کر سکتے ہیں۔ لیکن محکمے سے اتنی رقم لیں جو آپ مالک مکان کو واقعتا دے رہے ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved