- فتوی نمبر: 5-45
- تاریخ: 13 اکتوبر 2011
- عنوانات: مالی معاملات > متفرقات مالی معاملات
استفتاء
جو شخص سنگین بدنظمی کا مرتکب ہو مثلاً دوسرے کی حاضری لگائے تو اس کی ہفتہ دس دن کے لیے معطل کرنے کا قانون بھی ہے یعنی وہ شخص اتنے دن نہ تو کام پر آئے گا نہ اس کو ان ایام کی تنخواہ ملے گی۔ کیا کارڈیکس کلینک کا اپنے ملازمین کے لیے یہ انتظامی قانون جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
دوران معطلی جب کارڈیکس اس شخص سےکام نہیں لے رہا تو یہ قانون جائز ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved