• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

زائد چھٹی کی صورت میں تنخواہ سے کٹوتی

استفتاء

کارڈیکس کلینک میں چھٹیوں کا یہ ضابطہ طے ہے کہ ” ہر ملازم کے لیے سالانہ چالیس چھٹیوں کا استحقاق ہے (Paid Leaves ) اور سال کے اندر اگر اس نے ان کو استعمال نہ کیا تو سال کے آخر میں ان کا معاوضہ مل جائے گا چھٹیاں اگلےسال منتقل نہیں ہوں گی اور اگر اس سے زیادہ چھٹیاں کی ہوں تو تنخواہ سے کٹوتی ہوگی”۔

ایک شخص نے دس چھٹیاں لیں پھر آخری دن دوبارہ فون پر گیارہ چھٹیاں مزید مانگی تو کارڈیکس انتظامیہ نے چھٹی تو دے دی لیکن اس کے غفلت آمیز رویے پر یہ چھٹی سالانہ چھٹیاں (Paid Leaves ) میں نہیں دی گئیں بلکہ بلا معاوضہ (Unpaid ) تھی یعنی ان چھٹیوں کے عوض اس کی تنخواہ کٹے گی۔

1۔ کیا کارڈیکس کا یہ ضابطہ جائز ہے؟

2۔  نیز جب کہ کلینک پر کام کا بوجھ ہو تو کیا کارڈیکس کسی ملازم کی غیر ضروری چھٹی کو نا منظور کر سکتا ہے۔ یا چھٹی تو منظور کر لے لیکن بلا معاوضہ ہو، مزید برآں سال کے آخر میں اس کو اس کا معاوضہ بھی مل جائے گا۔ اس سے کوئی زیادتی بھی نہ ہوگی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ جائز ہے۔

2۔ غیر ضروری چھٹی کو کارڈیکس کی انتظامیہ بلا معاوضہ بھی منظور کر سکتی ہے اور مطلقاً نا منظور بھی کر سکتی ہے بشرطیکہ وہ چھٹی غیر ضروری ہو۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved