- فتوی نمبر: 2-333
- تاریخ: 23 جون 2009
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
بڑے بھائی نے اپنی لڑکی کی شادی کی۔ تو چھوٹے بھائی نے یہ کہہ کر کہ میں نے والدہ کے ایصال ثواب کے لیے کچھ رقم دی۔ تو بڑے بھائی کو یہ رقم رکھنے کی گنجائش ہے یا وہ واپس کردے۔فقط والسلام
نوٹ: بڑا بھائی مستحق زکوٰة بھی نہیں ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایصال ثواب کی رقم مستحق زکوٰة کو دینی چاہیے ۔ غیر مستحق زکوٰة کو ایصال ثواب کی رقم دینے سے مرحومہ کوصدقہ کا ثواب نہیں پہنچے گا۔بلکہ ہدیہ کی کی اچھی نیت کا ثواب پہنچے گاجو کہ صدقہ کے ثواب سے کم ہے ۔ لہذااگر چھوٹے بھائی کی نیت یہ تھی کہ بڑے بھائی کی مدد ہوجو اللہ کو پسند ہے اور جتنا بھی ثواب ملے وہ والدہ کو پہنچے تو جائز ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved