- فتوی نمبر: 2-212
- تاریخ: 05 فروری 2009
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
بازومیں گٹے کی گول سی ہڈی ہوتی ہے تو نماز میں اگر سر کھل جائے بازو کاتوگٹے کی ہڈی الگ عضو شمار کریں گے یا بازو کے اندر شمار کریں گے۔ اسی طرح ٹخنہ الگ عضو ہے یانہیں؟ اور عورت کے کان نماز میں ستر میں داخل ہیں یا نہیں؟ کئی عورتیں کانوں کے پیچھے ڈوپٹہ کرکے پھر نماز پڑھتی ہیں او ان کے کان نظرآتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
گٹے اور ٹخنہ علیحدہ عضو نہیں بلکہ یہ بازواور پنڈلی میں ہی شامل ہیں البتہ کان مستقل علیحدہ عضو ہے اس لیے کان پورایا چوتھائی حصہ تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار کھلارہاتو نماز نہ ہوگی۔
الساقان مع الكعبين والأذنان …..والذرعان مع الرسغين (شامی 2/ 101) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved