استفتاء
اگرمرد وعورت اکٹھے کھڑےہوکر نماز پڑھیں ،ان دونوں کی نمازایک ہوامام ایک ہولیکن ان میں سے مرد کے پاؤں آگے ہیں اور عورت کے پاؤں پیچھے ہیں توان کی نماز ہوگی یانہیں جیسے اگر کوئی حرم میں نماز پڑھ لے اور عورت اپنے پاؤں مرد کے پاؤں سے پیچھے کرے اوردو محرم مرد وعورت اکٹھے نماز پڑھ لیں تو نماز ہوگی یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں نماز ہوجائے گی۔
وأنه لو اقتدت به متأخرة عنه يقدمها صحت صلاتهما ،وإن لزم منه محاذاة بعض أعضاءها لقدمه أوغيره في حالة الركوع أوالسجود ، لأن المانع ليس محاذاة أي عضو منها لأي عضو منه، ولا محاذاة قدمه لأي عضو منها بل المانع محاذاة قدمها فقط لأي عضو منه (شامی2/ 389) فقط واللہ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved