استفتاء
صبح کی اذان کےبعد اگر کوئی بھائی گلی محلہ میں سوئےہوئے بھائیوں کو نماز کی تیاری کے لیے آواز لگائے کہ مسجد کی طرف آؤ، نماز کا وقت ہوگیا ہے۔ تو کیا مناسب ہے؟ دین کی رو سے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر یا ددہانی اور ترغیب کی خاطر کسی سے پہلے بات کرلی ہو اور اب اس کے گھر کی گھنٹی بجادیں یا نماز کا بتا دیں تو جائز ہے۔ لیکن گلی محلہ میں آواز نہ لگائیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved