استفتاء
مسجد کے برآمدہ میں امام اس حالت میں کھڑا ہو کہ امام کے پاؤں کا کچھ حصہ بھی مسجد کے صحن کی حد میں نہ آتا ہو تو کیا صحن میں کھڑے نمازی، اور صرف برآمدہ کی حد کے اندر کھڑے امام کی نماز درست ہو جائیگی؟ اگر کراہت ہے تو کراہت کی حالت میں ہمیشہ روز مرہ نماز کی ادائیگی درست ہوگی۔ حالت کراہت میں نماز ادا کرنا کس گناہ کا انسان موجب بنتا ہے؟
نوٹ: برآمدہ کی اونچائی صحن سے تقریباً چھ انچ ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر برآمدہ صحن سے اٹھارہ انچ تک اونچا نہیں ہے تو نماز درست ہے، لیکن اگر کوئی مجبوری نہ ہو تو امام بھی صحن میں کھڑا ہو۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved