استفتاء
منسلکہ نقشے میں ہم نے مسجد کا ایک نقشہ تجویز کیا ہے جس میں محراب کے لیے ایک جگہ منتخب کی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ مسجد کی جگہ اور قبلے کی سمت میں باہم مطابقت کی وجہ سے صفوں کی صورت حال کچھ اس طرح بن رہی ہے کہ محراب اورا مام کے کھڑے ہونے کی جگہ تمام نمازیوں کے حساب سے درمیان میں نہیں بنتی بلکہ ابتدائی صفوں کے لیے بنتی ہے۔
پوچھنا یہ ہے کہ پیچھے کی صفوں والے نمازیوں کی نماز سے اس میں کوئی فرق تو نہیں پڑے گا؟ کیا ان کی نماز صحیح ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں پچھلی صفوں والے نمازیوں کی بھی نماز درست ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved