• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

معین وقت میں سورج کے عین بیت اللہ کے اوپر ہونے کے ذریعے سے قبلہ کی تعیین

استفتاء

پوچھنا یہ مقصود ہے کہ ہر سال ریڈیو، ٹی وی، اخبارات، ماہر فلکیات وغیرہ اعلان کرتے ہیں کہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق مورخہ 28 مئی بوقت 2 بجکر 16 منٹ بعد دوپہر اور مورخہ 16 جولائی بوقت 2 بجکر 26 منٹ پر سورج بیت اللہ  شریف کے عین اوپر ہوتا ہے۔ چنانچہ قبلہ صحیح رخ دریافت کرنے کے لیے یہ اوقات نہایت موزوں ہیں۔

کیا یہ درست ہے؟ لہذا اپنی مساجد، عید گاہوں، جنازگاہوں، اور گھروں میں قبلہ کی طرف رخ کرنے کے بارے میں سورج کسی عمود کے سایہ سے مدد لی جاسکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قبلے کے تعین میں مذکورہ طریقے سے مدد لی جاسکتی ہے، لیکن جو مساجد پہلے  سے تعمیر شدہ ہوں ان کو ذرا ذرا سے انحراف کی وجہ سے نہ چھیڑا جائے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved