استفتاء
نماز کے دوران اگر موبائل فون کی گھنٹی بج جائے تو نماز کے دوران اسے بند کرنے سے نماز ٹوٹ جائے گی یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر ایک ہاتھ سے بند کر دے تو جائز ہے اس سے نماز نہیں ٹوٹتی۔
قال في الدر المختار: و يفسدها كل عمل كثير ليس من أعمالها ولا لإصلاحها (و تحته في الشامية) و حاصله أن كل عمل هو مفيد للمصلي فلا بأس به. ( 2/ 464 ) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved