استفتاء
بعض فیکٹریوں اور کمپنیوں میں خواتین بھی کام کرتی ہیں۔ نماز کے وقفے کے دوران ( جو کہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے یکساں ہوتا ہے ) ایک مصلی جس میں ایک طرف مرد الگ سے اپنی جماعت کرواتے ہیں اور دوسری طرف خواتین باپردہ جگہ میں انفرادا نماز پڑھتی ہیں۔ کیا ان کا یوں انفرادی طور نماز پڑھنا افضل ہوگا یا اسی پردے کی جگہ میں مرد امام کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتی ہیں؟ کیونکہ عورتیں نماز کے لیے تو مستقلا گھروں سے نہیں نکلتیں بلکہ اپنے ڈیپارٹمنٹ سے الگ راستے سے مصلی آتیں ہیں۔
اگر جماعت سے پڑھنا جائز ہو تو صفوف مردوں کی غالباً اخیر صف کے بعد بنائیں گی یا جگہ کی تنگی کے عذر کے دوسری طرف محاذات میں بھی بنا سکتی ہیں؟ جواب سے مطلع فرما کر ممنون فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں خواتین امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتی ہیں اور محاذی بھی کھڑی ہوسکتی ہیں جبکہ بیچ میں پردہ ہو۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved