• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دوران ملازمت فورت ہونے والے شخص کو ملنے والے جی پی فنڈ میں وراثت جاری ہوگی

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی فوت ہوا ۔ جہاں وہ  کام کرتا تھا ان کی طرف سے اسے پیسے ملے ہیں ۔ کیا یہ پیسے وارثوں کے ہوں گے یا بیوہ کے ؟

وضاحت مطلوب: یہ پیسے کس عنوان سے ملے ہیں؟

جواب وضاحت: یہ پیسے جی پی فنڈ کے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

چونکہ جی پی فنڈ ایسا فنڈ ہے جس کے اندرزندگی ہی میں ملازم کا حق ثابت ہو جاتا ہے، اس لیے  اس فنڈ میں وراثت جاری ہوگی اور یہ تمام شرعی ورثاءمیں ان کے شرعی حصوں کے مطابق تقسیم ہو گا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved