• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

زندگی میں دکان میں بیٹےکاتصرف اورنفع ونقصان کاذمہ دار ہونا اوراس کی کمائی سے خریدی ہوئی زمین کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

عبدالله کے تین بھائی اور تین بہنیں ہیں والدہ وفات پا چکی ہیں والد صاحب عبدالله کے ساتھ رہائش پذیر ہیں والد صاحب کرایہ کی دکان میں کاروبار کرتے تھے جو زبانی طور پر عبدالله کو دی ہوئی ہے باقی دو بھائیوں  کو بھی کرایہ کی دکانوں میں کاروبار کروایا ہوا ہے عبدالله کے بھائی جو بھی پراپرٹی خریدتے ہیں وہ ان کے اپنے نام ہوتی ہے عبدالله اور اس کے والد صاحب نے کچھ عرصہ قبل زمین کا کچھ رقبہ خریدا جو والد صاحب نے اپنے نام کروایا اب عبدالله یہ مطالبہ کرتا ہے کہ زمین کا وہ رقبہ جو اس دکان کے منافع سے خریدا گیا ہےجو عبدالله کو دی ہوئی ہے وہ عبدالله کے نام کروایا جائے(۱) تو کیا عبدالله کا یہ مطالبہ جائز ہے؟ اور اگر والد صاحب وہ رقبہ جو اس دکان سے خریدا گیا تھا جو عبدالله کو دی ہوئی ہے جس میں والد صاحب بھی ساتھ بیٹھتے ہیں وہ عبدالله کے نام کروا دیتے ہیں(2)تو کیا ان کو کوئی گناہ تو نہیں ہوگا ؟اس میں کسی کی حق تلفی تو نہیں ہوگی؟ والد صاحب نے کچھ عرصہ قبل ایک مکان جو والد صاحب کے نام تھا ایک بھائی کو دیا تھا جس کو اس بھائی نے بیچ کراس کی رقم اپنے استعمال میں لایا تھا اور اس پر کسی بہن بھائی نے کوئی اعتراض بھی نہیں کیا تھا اس کے علاوہ والد صاحب کے نام کچھ اور رقبہ بھی ہے اور ایک مکان بھی ہےعبدالله کا مطالبہ صرف اس زمین کا ہے جو اس دکان سے خریدی گئی ہے جو عبدالله کو دی گئی ہے وہ عبدالله کے نام کروائی جائے رہنمائی فرمائیں کہ اس معاملے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ جزاکم الله خیراً

وضاحت مطلوب ہےکہ:’’دکان زبانی طور پرعبدالله کو دی ہوئی ہے‘‘ سے کیا مراد ہے؟

جواب وضاحت:والد صاحب نے وہ دکان مکمل طور پر عبدالله کو دی ہوئی تھی اس میں نفع ،نقصان اگر ہوجائے تو وہ عبدالله کے ذمے  ہے چونکہ وہ دکان کرایہ کی ہے اس وجہ سے بس عبدالله کے نام نہیں کر سکتے باقی عبدالله کو اس دکان میں تصرف کا مکمل اختیار ہے۔

وضاحت مطلوب ہے(۱)عبدالله کے اس مطالبے پر باقی بہن بھائیوں کو اعتراض ہے یا نہیں؟اگر اعتراض ہے تو کس بنیاد پر ؟(۲)کیا سائل کی فیملی جوائنٹ فیملی ہے کہ جن کے اخراجات وغیرہ مشترک ہوں یا سب بھائی اپنا اپنا کماتے اور کھاتے لگاتے ہیں؟(۳)یہ زمین والدصاحب نے اپنےنام کیوں کروائی؟

جواب وضاحت:1-2 عبدالله کا یہ مطالبہ اس زمین کا ہے جو عبدالله کو دی گئی دکان سے خریدی ہے نہ کہ وراثتی زمین کا میرے اس مطالبے کا ابھی بہن بھائیوں کو علم نہیں ہے بہن بھائیوں نے اعتراض تب بھی نہیں کیا تھا جب والد

صاحب نے اپنا ایک مکان ایک بھائی کو دیا تھا لہذا ان کو اب بھی اعتراض نہیں کرنا چاہیے

3ہماری فیملی جوائنٹ نہیں ہے سب اپنا کماتے کھاتے اور لگاتے ہیں صرف عبدالله اور والد صاحب اکٹھے ہیں

4یہ زمین والد صاحب کے نام احتراماً لگائی گئی یا شاید اس وقت اس بات کا شعور نہیں تھا

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔2۔ مذکورہ صورت میں چونکہ والد صاحب نے عبدالله کو اس دکان میں تصرف کا مکمل اختیار دیا ہوا تھا اور نفع اور نقصان کی صورت میں عبدالله خود ذمہ دار تھا لہذا عبدالله کا اس دکان کے منافع سے خریدی ہوئی زمین کواپنے نام کرانے کامطالبہ درست ہے،ایساکرنے میں والد صاحب گناہ گار نہ ہوں گے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved