• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تقسیم میراث سے پہلے آدمی پر قربانی کاوجوب نہیں(بشرطیکہ اس کے علاوہ کچھ نہ ہو)

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کچھ لوگ میت کی وراثت میں حصہ دار ہیں لیکن میراث غیر تقسیم شدہ ہونے کی وجہ سے کسی وارث کو بھی اپنے حصہ کا علم بھی نہیں ہے۔نیز اس جائیداد پر ایک شخص نے غیر شرعی قبضہ بھی کر رکھا ہے تو ایسی صورت میں ان ورثاء پر گذشتہ اور آئندہ سالوں کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جب تک اپنے اپنے حصوں پر قبضہ نہ مل جائے اس وقت تک قربانی واجب نہیں نہ گذشتہ کی اورنہ آئندہ کی۔بشرطیکہ یہ ورثاء اس جائیداد کے علاوہ صاحب نصاب نہ ہوں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved