• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سفر کے دوران اپنے شہر سے گزرنا

استفتاء

میں لاہور کا رہائشی ہو۔ لاہور مرکز سے ہماری تشکیل  نارووال ( مثلاً ) ہو جاتی ہے (15 دن سے کم )۔ وہاں ہم قصر کرتے ہیں۔ واپسی پر ہم لاہور کے اندر سے گذرتے ہوئے رائے ونڈ چلے جاتے ہیں۔ آیا ہم رائے ونڈ جاکر قصر ہی پڑھیں گے یا مکمل نماز؟ نیز یہ  بھی بتا دیں کہ لاہور  کے حدود کیا ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر آپ نارووال سے واپسی پر لاہور کے اندر سے گذریں تو مقیم ہو جائیں گے۔ اور پھر رائے ونڈ چونکہ لاہور سے مسافت سفر پر نہیں  اس لیے وہاں جا کر پوری نماز پڑھیں گے۔

في الشاميه: قوله، ( حتى يدخل موضع مقامه ) أي الذي فارق بيوته سواء دخله بنية الاجتياز أو دخله لقضاء حاجة لأن المصر للإقامة فلا يحتاج إلى النية. (728/2 )

کسی بھی شہر کی حدود وہ جگہ جہاں تک شہر کی آبادی متصل چلتی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved